لاہور: ڈیفنس میں 20سالہ نوجوان کی پراسرار خودکشی،دم توڑ گیا

لاہور: ڈیفنس میں 20سالہ نوجوان کی پراسرار خودکشی،دم توڑ گیا
کیپشن: لاہور: ڈیفنس میں 20سالہ نوجوان کی 10ویں منزل سےچھلانگ،دم توڑ گیا

ایک نیوز: لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں نوجوان نے عمارت کی دسویں منزل سے چھلانگ لگا دی اور نیچے گرتے ہی دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان کی شناخت 20 سالہ سید موسیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق فلیٹ میں 20 کے قریب لڑکے لڑکیاں پارٹی کر رہے تھے ، نوجوان نے ممکنہ طور پر نشے کی حالت میں چھلانگ لگائی ہے۔

پولیس کے مطابق سید موسیٰ کا تعلق اسلام آباد سے تھا اور وہ لاہور کی لمز یونیورسٹی میں بی ایس سی کا طالب علم تھا۔

موسی ایک نجی پارٹی میں نوجود تھا پولیس  نے پارٹی میں شریک تمام افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے متعلق بیانات لئے گئے۔

چند روز قبل بھی ڈیفنس میں علینہ نامی لڑکی نے ریسٹورنٹ کی چھت سے چھلانگ لگائی تھی۔