اوور سیز پاکستانیوں کو وزیر اعظم نےبڑی خوشخبری سنادی

اوور سیز پاکستانیوں کو وزیر اعظم نےبڑی خوشخبری سنادی

ایک نیوز: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اوور سیز پاکستانی بغیر ٹیکس ادا کیے 2 ماہ کیلئے موبائل فون استعمال کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اورسیز پاکستانیوں کے موبائل فون کی عارضی رجسٹریشن کے نظام کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی بغیر ٹیکس ادا کیے 2 ماہ کیلئے موبائل فون استعمال کرسکیں گے۔ سمندر پار پاکستانیوں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

شہباز شریف نےمزید کہا کہ بجٹ میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام میں اچھے فنڈز رکھے گئے ہیں۔لاکھوں بچوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دیے جارہے ہیں۔