مشی خان پیشی پر عمران خان کی گاڑی کے پیچھے بھاگتی رہیں

مشی خان پیشی پر عمران خان کی گاڑی کے پیچھے بھاگتی رہیں
کیپشن: Mishi Khan kept running behind Imran Khan's car on the show

ایک نیوز:سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر اداکارہ مشی خان پھول لے کر عمران خان کی گاڑی کے پیچھے بھاگتی رہیں۔ویڈیوبھی سامنے آگئی۔

  عمران خان کی آج توشہ خانہ میں اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی تھی اور وہ لاہور سے براستہ سڑک اسلام آباد پہنچے۔

ویڈیو تحریک انصاف کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشی خان ہاتھوں میں پھول لیے عمران خان کی گاڑی کے پیچھے بھاگ رہی ہیں۔