سونے سے سجے آئی فون 15 کی دنگ کر دینے والی قیمت

سونے سے سجے آئی فون 15 کی دنگ کر دینے والی قیمت

ایک نیوز:ایپل نے 12 ستمبر کو آئی فون 15 سیریز کے ماڈلز متعارف کرائے تھے۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون 15، 15 پلس، 15 پرو اور 15 پرو میکس پر مشتمل اس سیریز کا کوئی ماڈل گولڈ رنگ میں دستیاب نہیں ہے۔ اگر آپ کے پاس لاکھوں روپے اضافی موجود ہیں تو Caviar نامی کمپنی کے تیار کردہ آئی فون 15 پرو ماڈلز خرید سکتے ہیں جن کے بیک پر سونے کا استعمال کیا گیا ہے۔ان پرو ماڈلز کو الٹرا گولڈ کا نام دیا گیا ہے۔ 
آئی فون 15 پرو الٹرا گولڈ کی قیمت 8890 ڈالرز (26 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوتی ہے اور اس کا سب سے مہنگا ماڈل 9890 ڈالرز (29 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔اسی طرح آئی فون 15 پرو میکس الٹرا گولڈ کی قیمت 9670 ڈالرز (28 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوکر 10 ہزار 390 ڈالرز (30 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) تک جاتی ہے۔الٹرا گولڈ ماڈلز کے بیک پر 18k سونے کا کام کیا گیا ہے اور ایپل کا لوگو 24k سونے کا ہے۔

اس کمپنی کی جانب سے آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس کے الٹرا بلیک ورژن بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ آئی فون 15 پرو الٹرا بلیک کی قیمت 8060 ڈالرز سے شروع ہوکر 9060 ڈالرز تک جاتی ہے۔اس کے مقابلے میں آئی فون 15 پرو میکس الٹرا بلیک کا بیسک ماڈل 8840 ڈالرز جبکہ سب سے مہنگا 9560 ڈالرز کا ہوگا۔الٹرا بلیک ماڈل میں بھی 24k گولڈ ایپل لوگو استعمال کیا گیا ہے۔