نواز شریف کل مری میں اہم ملاقاتیں کریں گے

 نواز شریف کل مری میں اہم ملاقاتیں کریں گے
کیپشن: نواز شریف کل مری میں اہم ملاقاتیں کریں گے

ایک نیوز: پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد ن لیگ میاں نواز شریف کل مری کے لیے روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف مری میں لیگل ٹیم سے اپنے کیسز کے بارے مشاورتی ملاقات بھی کریں گے ، سابق وزیر اعظم نواز شریف 21 نومبر کو مری سے اسلام آباد عدالت میں پیش ہونگے گے۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ میاں نواز شریف العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزاؤں کیخلاف اپیلیوں میں پیش ہوں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ 21 نومبر کو نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت کررہا ہے،میاں نواز شریف کی کیسز سے متعلق وکلاء سے مشاورت بھی جاری ہے۔میاں نواز شریف کے ہمراہ سینئر لیگی رہنما بھی اسلام آباد پیشی پر اسلام آباد جائیں گے۔