پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 5ڈیجیٹل بینک کھل گئے

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 5ڈیجیٹل بینک کھل گئے
کیپشن: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 5ڈیجیٹل بینک کھل گئے

ایک نیوز: اسٹیٹ بینک آج پہلی بار ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس کا اجرا کرے گا،آج 5 بینکوں کو لائسنس جاری کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل لائسنس کیلئے 15 کے قریب بینکوں نے اظہار دلچسپی جمع کرایا تھا،اسٹیٹ بینک کی جانب سے صرف 5 بینکوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے،پاکستان میں موجود کوئی بھی کمرشل بینک ڈیجیٹل لائسنس حاصل نہ کرسکا،سوائے ٹیلی نارکے تمام نئے ڈیجیٹل بینک کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

ڈیجیٹل بینکس کیلئے کم سے کم سرمایہ کی شرط ڈیڑھ ارب روپے رکھی گئی ہےاور آغاز کے 3 سال کے اندر 4 ارب تک سرمایہ کو لے کر جانا ہے،عام بینکوں کی طرح ڈیجیٹل بینک کی کوئی شاخ نہیں ہوگی۔

دریں اثناء گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر جمیل احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ 5 بینکوں کو ڈیجیٹل ریٹیل بینکنگ کی اصولی منظوری دی گئی،ڈیجیٹل بینکس کیلئے درخواستیں وصول کیں،شاٹ لسٹ کرکے 5 بینکوں کو اصولی منظوری دی گئی،اہلیت کے بنیاد پر بینکوں کو اجازت دی گئی،بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئیں،ہیوگو بینک، کے ٹی پاکستان بینک، مشرق پاکستان بینک، رقمی اسلامی بینک لمیٹڈ اور ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کو ڈیجیٹل بینکس کی اجازت دی گئی۔

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر جمیل احمد نے مزید کہا کہ ملک میں مالی شمولیت کے فروغ کیلئے ڈیجیٹل بینکوں کو متعارف کرایا جارہا ہے،بینکنگ شعبے کی ضرورت کے مطابق بینکنگ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،ڈیجیٹل بینکنگ کے شعبے میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں،اس شعبے کو کچھ چیلنجز بھی درپیش ہیں،چیلنجز میں سائبر سیکیورٹی، ڈیٹا پرائیویسی شامل ہیں،ان بینکوں کو ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خطیر سرمایہ کاری کرنی ہوگی،اسٹیٹ بینک صارفین کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔