وفاق، پنجاب میں ہلچل ہی پی ڈی ایم کے پہلے جلسے کی کامیابی کا ثبوت ہے، عظمیٰ بخاری

گوجرنوالہ (پی این این نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ عظمیٰ بخاری کہتی ہیں چوہان صاحب! اب آپ لوگوں کے گھبرانے کا وقت شروع ہو چکا ہے، وفاق اور پنجاب میں ہلچل ہی پی ڈی ایم کے پہلے جلسے کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کل ساری رات کرائے کے ترجمان پی ڈی ایم کے جلسے کے بندے گنتے رہے ہیں۔ کل گوجرنوالہ کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ کہاں گیا وہ شخص جو کہتا تھا میرے خلاف چند لوگ بھی باہر نکل آئے تو میں استعفیٰ دے دوں گا؟ لیگی رہنما نے مزید کہا کہ شبلی فراز، شہباز گل اور فیاض چوہان اب کس منہ سے میڈیا کا سامنا کریں گے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں