نوازشریف اور شہباز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی

نوازشریف اور شہباز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی
کیپشن: The inside story of the meeting between Nawaz Sharif and Shahbaz Sharif came to the fore

ایک نیوز: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اورسا بق وزیراعظم شہبازشریف کی لندن میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

باخبر ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے قانونی معاملات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مشاورت کے لیے پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا گیاہے، جس میں پاکستان سے پارٹی رہنما آن لائن شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران عام انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے دیگر جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔