امیروں کے شوق، آئی فون 15خریدنے کیلئے لکھ پتیوں کی لمبی قطاریں

امیروں کے شوق، آئی فون 15خریدنے کیلئے لکھ پتیوں کی لمبی قطاریں

ایک نیوز: آئی فون 15 خریدنے کیلئے صارفین کی رات گئے لمبی قطاریں لگ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایپل نے آئی فون 15 کی نقاب کشائی کی جس کے چند دن بعد باضابطہ طور پر سیریز 15 کی فروخت کا آغاز کیا گیا۔افتتاحی دن، آئی فون اسٹورز پر کافی قطاریں نظر آئیں کیونکہ بے چین صارفین آئی فون 15 حاصل کرنے کے اپنے موقع کا انتظار کر رہے تھےجس کا مقصد اس کی خصوصیات کا تجربہ کرنے والے پہلے لوگوں میں شامل ہونا تھا۔

آئی فون کو لینے کیلئے متحدہ عرب امارات، بھارت، برطانیہ اور چائنہ میں صبح سویرے لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ایپل صارفین کی بڑی تعداد آئی فون 15  لینے کیلئے 1 دن قبل ہی دبئی مال میں قطاروں میں لگ گئی،مال آف ایمریٹس میں بھی آئی فون لینے کیلئے صارفین کا بڑا ہجوم لگا رہا۔

دبئی مال میں دوپہر کو لوگوں کی بڑی تعداد قطار میں لگنا شروع ہو گئی، شام تک ہجوم میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔ صارفین نے حفاظتی عملے نے رکاوٹیں کھڑی کیں۔گارڈز نے ایپل کے عقیدت مندوں کو زور دیا کہ وہ ے آگے بڑھنا بند کریں۔کچھ خریدار رات بھر  انتظار کرتے رہے۔

اس کے علاوہ بھارت میں بھی میں ایپل اسٹورز پر صبح سویرے سے ہی لمبی قطاریں لگ گئیں، اسٹورز کھلنے سے پہلے ہی لوگ بڑی تعداد میں جمع تھے۔ صارفین کا کہناتھا کہ وہ صبح 4 بجے سے آئی فون خریدنے کیلئے لائنوں میں لگ گئے تھے۔