سوزوکی نے موٹرسائیکلوں کے بعد گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھادیں

سوزوکی نے موٹرسائیکلوں کے بعد گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھادیں
کیپشن: After motorcycles, Suzuki also increased the prices of cars

ایک نیوز:سوزوکی کمپنی نے موٹر سائیکلوں کے بعد اپنے تمام ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں ساڑھے 3 لاکھ روپے تک اضافے کا اعلان کردیا۔

سوزوکی کمپنی نے موٹر سائیکلوں کے بعد اپنے تمام ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں ساڑھے 3 لاکھ روپے تک اضافے کا اعلان کردیا۔

پاک سوزوکی موٹرز کے ترجمان شفیق احمد شیخ کا کہنا ہے کہ کمپنی کے وینڈرز اور ڈیلرز کے لیے یہ بہت نازک وقت ہے کیونکہ پیداوار اور فروخت نہ ہونے کی وجہ سے سب ہی پریشان ہیں۔موجودہ معاشی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے مقامی اور بین الاقوامی خام اور دیگر سامان کی قیمتوں میں اضافے، غیر ملکی کرنسی کی غیر مستحکم صورتحال نے کمپنی کیلئے گاڑیوں کی موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھنا مشکل بنا دیا ہے۔

شفیق ا حمد شیخ کا کہنا تھا کہ کمپنی اپنی گاڑیوں کی قیمت میں اضافے کے ذریعے مارکیٹ کے منفی اثرات کے بہت کم حصے کو صارفین پر منتقل کرنے پر مجبور ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 25 جنوری سے ہوگا۔