پنجاب میں دھندکا راج،ٹرینیں اور پروازیں تاخیر کاشکار

پنجاب میں دھندکا راج،ٹرینیں اور پروازیں تاخیر کاشکار
کیپشن: پنجاب میں دھندھ کا راج،ٹرینیں اور پروازیں تاخیر کاشکار

ایک نیوز: پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج جاری ہے حد نگاہ متاثر ہونے پر کئی مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث کئی شہروں میں سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے، لاہور، اسلام آباد موٹروے ایم 2 کو لاہور سے ہرن مینار تک جبکہ لاہور، ملتان موٹروے ایم 3 کو فیض پور سے ننکانہ تک جبکہ سیالکوٹ، لاہور موٹروے ایم 11 لاہور سے سمبڑیال تک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شدید دھندھ کے باعث قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوچکی ہے۔

ترجمان نے ڈرائیور حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کے لیے جی ٹی روڈ کا استعمال کریں، آہستہ گاڑی چلائیں اور فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔

ترجمان نے شہریوں سے گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ 

دوسری جانب بلوچستان کےمختلف علاقوں میں پارہ منفی 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

توبہ کاکڑی میں حاملہ خاتون کو چارپائی پر لٹا کر اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کے دوران خاتون نے راستے میں بچے کو جنم دے دیا۔

بروقت طبی امداد نہ ملنے پر خاتون اور نومولود راستے میں ہی انتقال کر گئے۔