مریم نواز کاشہباز شریف کو پیٹرول مہنگا کرنے کا مشورہ،مبینہ آڈیو لیک

مریم نواز کاشہباز شریف کو پیٹرول مہنگا کرنے کا مشورہ،مبینہ آڈیو لیک
کیپشن: مریم نواز کاشہباز شریف کو پیٹرول مہنگا کرنے کا مشورہ،مبینہ آڈیو لیک

ایک نیوز نیوز: مریم نواز نے مبینہ آڈیو لیک میں وزیر اعظم شہباز شریف کو تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کی باہر مخالفت لیکن حکمران پارٹی کے اندر بڑھانے پر اصرار سامنے آ رہا ہے، مبینہ آڈیو لیک میں مریم نواز نے وزیر اعظم کو تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشورہ بھی دیا۔

مبینہ آڈیو میں مریم نواز کہتی ہیں کہ ایسا کرنا ناگزیر ہے، ہمیں قیمتیں بڑھانا ہوں گی، اس پر وزیر اعظم کہتے ہیں کہ معاشی صورت حال دیکھنی ہوگی، مریم نواز کہتی ہیں کہ انکل ہمیں ساتھ ساتھ کسی اور طریقے سے آپ کا امیج بنانا ہوگا، یہ بہت اہم ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے، جس میں مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مفتاح اسماعیل سے متعلق گلے شکوے کیے، مریم نے کہا مفتا ح پتا نہیں کیا کر رہا ہے، ہر جگہ سے شکایتیں آ رہی ہیں۔