خاتون جج کو میٹنگ میں سگریٹ پینامہنگاپڑگیا

خاتون جج کو میٹنگ میں سگریٹ پینامہنگاپڑگیا
کیپشن: خاتون جج کو میٹنگ میں سگریٹ پینامہنگاپڑگیا

ایک نیوز نیوز:خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی پر بڑی سزا مل گئی۔

جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں ایک خاتون جج کو آن لائن میٹنگ میں نیم برہنہ ہونے اور سگریٹ پینے پر تین ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ویویان پولانیا نامی یہ جج کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں کے سبب ’زوم‘ ایپلی کیشن پر ایک مقدمے کی سماعت کر رہی تھی۔اس دوران ویویان پولانیا نے نیم برہنہ لباس پہن رکھا تھا اور دوران سماعت وہ سگریٹ بھی پیتی رہی۔ یہ واقعہ جوڈیشل ڈسپلنری کمیشن کے سامنے پیش ہوا، جہاں اسے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب پاتے ہوئے 3ماہ کے لیے ملازمت سے معطل کر دیا گیا۔