نوازشریف نےشہباز شریف کامشورہ ماننےسےانکارکردیا

نوازشریف نےشہباز شریف کامشورہ ماننےسےانکارکردیا
کیپشن: نوازشریف نےشہباز شریف کامشورہ ماننےسےانکارکردیا

ایک نیوز:  نوازشریف نے شہباز شریف اور مشترکہ دوستوں کا انتخابی مہم سےمتعلق مشورہ ماننےسےانکار کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کو چھوٹے بھائی شہباز شریف اور مشترکہ دوستوں نے مشورہ دیا کہ انتخابی مہم میں اہم شخصیات کو تنقید کا نشانہ مت بنائیں،نوازشریف کو کہا گیا کہ ماضی کو بھول کر مستقبل کی سیاست دیکھیں۔

نوازشریف نے ماضی کی طرح شہباز شریف سمیت دیگر کا مشورہ ماننے سے سرے سے انکار کر دیا اور کہا کہ سازشی عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لانا ہو گا، ترقی کرتے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا، ان کو چھوڑا نہیں جا سکتا۔