فیصل آبادمیں عید میلادالنبی کی تیاری عروج پر پہنچ گئیں

فیصل آباد(پی این این نیوز) فیصل آبادمیں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاری عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔لوگ بازاروں اور مساجد کو سجانے میں مصروف ہیں .

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد اور گردو نواح میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے کی تیاریاں پورے جوش جذبے سے جاری ہیں لوگ اپنے گھروں ، بازاروں اور مساجد کو برقی قمقوں سے سجا رہے ہیں، جبکہ شہر میں مختلف مقامات پر روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور خانہ کعبہ کے ماڈل سجائے گئے ہیں ،بازاروں میں بھی لوگوں کا رش ہے .

اپنا تبصرہ بھیجیں