جہلم ریت سے بھرا لوڈر کیری وین پہ الٹ گیا

جہلم (پی این این نیوز) جہلم میں ریت سے بھرا لوڈر کیری وین پہ الٹ گیا۔ ایک شخص جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے میت اور زخمیوں کو مشینری کے ذریعے نکالا ۔اور رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کردیا ۔جہاں سے دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ۔ حادثہ یوٹرن بند ہونے کیوجہ سے پیش آیا۔ کچھ عرصہ قبل شہر بھر کے یوٹرن بند کرد ئیے گئے ہیں ۔ جسکی وجہ سے آئے روز حادثات ہورہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں