PNN News

بلاول بھٹو کےنوازشریف سےمتعلق بیان پر سیاسی میدان میں نئی ہلچل

(پی این این نیوز) بلاول بھٹو کےنوازشریف سےمتعلق بیان پر سیاسی میدان میں نئی ہلچل مچ گئی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر فردوس عاشق اعوان کا کہناہے،بلاول بھٹو کےبیان نے پی ڈی ایم کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا ہے،مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب بولیں،ہم عدالت میں نہیں کہ ثبوت پیش کریں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے تہلکہ خیز انٹرویو میں نوازشریف کو کٹہرے میں کھڑا کرنے پرمسلم لیگ نون کی ترجمان مزیم اورنگزیب کا ردعمل بھی آ گیا، اپنے بیان میں کہا ہم عدالت میں نہیں کہ ثبوت پیش کریں۔بلاول کا نوازشریف سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔ مریم اورنگزیب نے واضح کیا دوہزار تیرہ سے اٹھارہ تک مسلم لیگ نون کی حکومت تھی، پیپلز پارٹی کی نہیں۔ وزیر اعظم کو سب سے پہلے سلیکٹڈ بلاول نے کہا تھا،ہم نے نہیں .نوازشریف جو بتارہے ہیں وہ حقائق پر مبنی ہے.

وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نےبلاول بھٹو کےنوازشریف سےمتعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہابلاول بھٹو کےبیان نے پی ڈی ایم کےتابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا ہے۔فرزند زرداری نے خود کو نوازشریف کےبیانیے سے الگ کرلیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ کیخلاف جو زبان استعمال کی گئی وہ کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں