PNN News

وزیر اعظم کی درباربابافریدپرحاضری

پاکپتن(پی این این نیوز)‌وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی اچانک پاکپتن آمد ،وزیر اعظم نے دربار بابا فریدالدین مسعود گنج شکر پر حاضری دی،نوافل اداکیے ملکی سلامتی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ہیلی پیڈ سے سیدھے حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر کے مزار پر گئے۔انہوں نے دربار پر پھولوں کی چادر چڑھائیاور فاتحہ خوانی کی ۔وزیر اعظم نےکرونا وباء کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی۔وزیر اعظم عمران خان کی آمدپر انتظامیہ کی جانب سے دربار بابا فرید کے اردگرد سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔عمران خان درباربابا فرید پر حاضر ی دینے کے حافظ آباد جلسہ کیلئے روانہ ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں