PNN News

اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا ڈالی

ملتان(پی این این نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملتان میں گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات پکڑلی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے خانیوال چوک وہاڑی سٹی میں کارروائی کے دوران کار سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی.جبکہ دوسری کارروائی میں ملتان کے علاقے وہاڑی میں گھر سے تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی.برآمد ہونے والی منشیات میں 513کلوگرام چرس اور 168کلو گرام ہیروئن شامل ہیں، 2 ملزمان بنام محمد عرفان اور شوکت اللہ داد جو کہ وہاڑی کے رہائشی ہیں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں