PNN News

ٹوبہ ٹیک سنگھ انتظامیہ کورونا ایس او پی پر عملدرآمد کروانے میں ناکام

ٹوبہ ٹیک سنگھ (پی این این نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ انتظامیہ کورونا مریض کی تدفین کے موقع پر ایس او پیز پر عمل درآمدکروانے میں بری طرف ناکام ہو گئی

رپورٹ کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ سرفراز ٹاؤن کے رہائشی محمد اشرف کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ محکمہ صحت کے عملےنے بغیرتابوت میت کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔ ورثاء کو حفاظتی کٹ تو فراہم کر دی گئی لیکن ورثا نے تدفین کے وقت اسکا استعمال کیا اور نہ ہی ایس او پیز کاخیال رکھا۔ محکمہ صحت کی غفلت کے باعث کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں