کورونا  کی دوسری لہر  نے ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت آنے لگی

کورونا  کی دوسری لہر  نے ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت آنے لگی
(ایک نیوز نیوز) کورونا  کی دوسری لہر  نے ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت آنے لگی۔ پنجاب میں کورونا کی ہلاکت  خیزیوں پر نظر ڈالیں ۔تو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موذی وائرس نے مزید 46 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔

جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4ہزار793ہوگئی ہے۔ پنجاب میں کورونا کے نئے کیسز کی بات کی جائے تو پچھلے 24گھنٹوں   میں 424 نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔
جس کے بعد صوبہ بھر  میں اب تک رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی کل تعداد ایک لاکھ 58ہزار220 تک جا پہنچی ہے۔

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیس کی فہرست پر نظر ڈالیں تو اس میں لاہور 230کورونا کیسز کے ساتھ سر فہرست ہے۔
فیصل آبا د میں 67افراد  کا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا۔راولپنڈٰی میں 20 افراد کو کورونا نے  شکار کیا.جہلم  میں 18افراد موذی مرض میں مبتلا ہوئے۔ملتان میں 10 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔سیالکوٹ میں 10 افراد کورونا  سے متاثر ہوئے ۔ٹوبہ میں 8افراد کو کورونا کو آ لیا۔بہاولنگر میں 5افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔اوکاڑہ میں 4 افراد کا ٹیسٹ پازیٹو آیا. اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران رحیم یار خان میں 3افراد  میں  کورونا کی تصدیق ہوئی۔