یہ مجسمہ دیکھ کر علامہ اقبال کی روح بھی کانپ گئی ہو گی

یہ مجسمہ دیکھ کر علامہ اقبال کی روح بھی کانپ گئی ہو گی
لاہور کے گلشن اقبال پارک میں نصب مجسمہ کس کا ہے ؟ایک نیوز نے آواز اٹھائی تو پی ایچ اے نے مجسمہ ہٹانے کاکام شروع کر دیا.

شاعر مشرق علامہ اقبال کا مجسمہ کسی ماہر سنگتراش نے نہیں مالی نے بنایا .ایک نیوز کاریگر کو سامنے لے آیا ۔ مجسمے کو بنانے والے مالی کا کہنا ہے کہ یہ مجسمہ آٹھ مالیوں نے مل کر بنایا ہے۔  ہم نے علامہ اقبال کی محبت میں یہ مجسمہ بنایا ہے.

گلشن اقبال پارک میں موجود علامہ محمد اقبال کا مجسمہ ناظرین کی داد وصول کرنے کے بجائے کڑی تنقید کا باعث بن رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ علامہ اقبال کا ٹرینڈ گردش کر رہا ہے جس کے تحت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گلشن اقبال پارک لاہور میں نصب کردہ علامہ اقبال کے مجسمے کو اناڑی فنکار کی کاریگری کے سبب آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔مجسہ سازی سے متعلق صارفین کا کہنا ہے کہ اس مجسمے کو دیکھ اقبال کی روح کانپ ہوگئی ہوگی۔