ڈیرہ غازی خان میں تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکراگئی

ڈیرہ غازی خان میں تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکراگئی
(ایک نیوز نیوز) ڈیرہ غازی خان میں کار کھمبے سے ٹکراگئی ، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا.

تیز رفتار کار مانکہ نہرکے کنارے پر لگے بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرا گئی ، جس سے کھمبا نیچے گر گیا، ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیری غازی خان میں منتقل کر دیا ہے ، زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے.