شیخوپورہ : ٹریفک حادثے میں6 افراد جاں بحق ،3زخمی

شیخوپورہ : ٹریفک حادثے میں6 افراد جاں بحق ،3زخمی
(ایک نیوز نیوز) شیخوپورہ میں فیصل آباد روڑ پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، چھ افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے اور تین افراد زخمی ہو گئے ،بھینسوں سے لدا منی ٹرک بے قابو ہو کر سامنے جاتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گیا ، بھینسوں سے لدا منی ٹرک مویشی منڈی جا رہا تھا حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں راہ گیر بھی شامل ہیں ، حادثے کے تین زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ سے تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا ہے.