وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوا لی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوا لی
(ایک نیوز نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 60 سال اور زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت متعدد شخصیات کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔ اب وزیراعظم عمران خان نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی ہے، وزیراعظم نے کورونا ویکسین اسلام آباد میں لگوائی ہے۔

https://youtu.be/YC04EqZxGFI

کورونا ویکسین لگوانے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل بھی کی کہ وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں.