یوم پاکستان ملک میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا

یوم پاکستان ملک میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا
(ایک نیوز نیوز) 23 مارچ پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے۔جسے کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکتا ۔ ملک بھر میں یوم پاکستان بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔اس موقع پر ملک کی اہم سیاسی شخصیات نے خصوصی پیغامات بھی دیے ہیں.

پاکستان کی تاریخ کا اہم دن 23 مارچ جسے کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکتا.

وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا یوم پاکستان پر پیغام ، کہا کہ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے ،،آئیں مل کر پاکستان کو قائد اعظم کے ویژن کے مطابق ترقی یافتہ بنائیں ،،،غربت ،،دہشت گردی اور بدامنی سے چھٹکارہ پائیں.

عثمان بزدار

جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں ،آزادی کی تاریخ میں یوم پاکستان کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

وزیر قانون پنجاب

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا بھی یوم پاکستان پر خصوصی پیغام، کہا کہ 23 مارچ 1940ء کا دن پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رہے گا۔۔

فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا بھی خصوصی پیغام ، کہا کہ پاکستان کی آزادی جانثاران کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔

صدر

یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ آج کے دن  کشمیری بھائیوں کو  یاد  رکھنا چاہیے۔

اقلیتوں سمیت پاکستان کے تمام شہری 23 مارچ کا دن اس جزبے کے ساتھ منا رہے ہیں کہ ہم نے مل کر پاکستان کو ترقی یافتہ بنانا ہے.