سچن ٹنڈولکر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

سچن ٹنڈولکر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
نئی دہلی : دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر نے بتایا کہ تمام تر احتیاط کے باوجود میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔انہوں کا کہنا تھا کہ مجھے میں کورونا کی علامات زیادہ نہیں ہیں۔ میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹر سے مسلسل رابطے میں ہوں اور ان کی ہدایات پر عمل کر رہا ہوں۔


لیجنڈ کرکٹر نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ میں تمام ہیلتھ پروفیشنلز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو نا صرف بھارت بلکہ بیرون ملک میں ہم سب کی حفاظت کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا کہ سب اپنا بہت خیال رکھیں۔