راولپنڈی سے کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد گرفتار

راولپنڈی سے کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد گرفتار
راولپنڈی : محکمہ انسداد دہشت گردی نے راولپنڈی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد گرفتار کر لیے، دہشت گردوں راولپنڈی گنج منڈی دھماکے میں ملوث تھے۔
ایک نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے چار دہشتگردوں کو گرفتار کیا ، سی ٹی ڈی  کے مطابق گرفتاردہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سےہے اور یہ راولپنڈی گنج منڈی دھماکے میں ملوث تھے،تاہم گنج منڈی دھماکے میں ایک شہری جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے تھے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔