سوتیلے دادا نے 12 سالہ پوتی کو جنسی درندگی کا نشانہ بناڈالا

سوتیلے دادا نے 12 سالہ پوتی کو جنسی درندگی کا نشانہ بناڈالا
اوکاڑہ : سوتیلے دادا نے اپنی 12 سالہ پوتی کو مبینہ طور پر جنسی درندگی کا نشانہ بناڈالا ، پولیس نے بچی کو ہسپتال منتقل کردیا ۔

ایک نیوز کے مطابق جنسی درندگی کا افسوسناک واقعہ اوکارہ کے نواحی گاؤں کوئیکی بہاول میں پیش اآیا، جہاں امین نامی شخص نے بارہ سالہ بچی صباء کو گھر میں اکیلا پاکر درندگی کا نشانہ بنا ڈالا ، بچی کے والدین کھیتوں میں مزدوری کرنے کے لیے گئے تھے اور نابالغ بچی صباء گھر میں اکیلی تھی ۔

بچی کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ جمع ہوئے تو ملزم بچی کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرارہو گیا،پولیس نے بچی کو اسپتال منتقل کردیا جہاں میڈیکل کروایا جا رہا ہے،پولیس نے ملزم کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔

مقدمے کی ایف آئی آر میں مدعی اظہر علی نے بتایا کہ ہمارے والد کی وفات کے بعد والدہ نے مزکورہ ملزم 55 سالہ چچا امین سے نکاح کر لیا تھا جو زیادتی کا شکار بچی صبا بی بی کا سوتیلا دادا ہے۔