پنجاب میں کورونا سے مزید 38ہلاکتیں ، 2403 نئے کیسز رپورٹ

پنجاب میں کورونا سے مزید 38ہلاکتیں ، 2403 نئے کیسز رپورٹ
لاہور: ملک بھر کی طرح پنجاب میں کورونا کے وار تیز ہو گئے، پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 38مریض دم توڑ گئے، 2403 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا کا شکار بن کر مرنیوالے افراد کی تعداد چھ ہزار پانچ سو تیئس ہو گئی ہے، پنجاب میں کورونا کے دوہزار چار سو تین نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد دولاکھ اٹھائیس ہزار تین سو چھپن ہو گئی ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہورمیں 1237، ننکانہ 9، قصور 36، شیخوپورہ 24، راولپنڈی 280، جہلم 7، اٹک اور مظفرگڑھ تین تین، حافظ آباد 1 اور گوجرانوالہ میں 67 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اسی طرح سیالکوٹ سے 42، نارووال 7، گجرات 46، منڈی بہاؤالدین 14، ملتان 81، خانیوال 31،راجن پور 3، لیہ 2، ڈیرہ غازی خان 6 اور وہاڑی سے10 کیس سامنے آئے ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق فیصل آباد 172، چنیوٹ 20، ٹوبہ ٹیک سنگھ 50، جھنگ 18 اور رحیم یار خان میں 22 ، سرگودھا 43، میانوالی 40، خوشاب 6، بہاولنگر 9، بہاولپور 62، لودھراں 20، ساہیوال 17، پاکپتن 3 اور اوکاڑہ میں 12 کیس سامنے آئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے اب تک اڑتیس لاکھ چوراسی ہزار دوسو ایک کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے ایک لاکھ بانوے ہزار کورونا سےمتاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں۔ ہیلتھ کیئر کے ترجمان نے حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنانے کی اپیل بھی کی ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں مجموعی طور پر 50 ہزار 186 کوویڈ ٹیسٹ کئے گئے، 4 ہزار723 کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح کوروناکےمثبت کیسزکی شرح 9.41 فیصد رہی جو کہ گزشتہ روز کے مقابلے میں معمولی کم ہے۔