کورونا کے بعد شہریوں کو نئی مشکل کا سامنا

کورونا کے بعد شہریوں کو نئی مشکل کا سامنا
لاہور : جنوبی پنجاب اور لاہورمیں تیز ہوا چلنے سے نمی کے تناسب میں غیر معمولی کمی آنے سے شہری نئی مشکل میں آگئے۔ شہریوں کی نکسیر پھوٹنے لگی، ہلکے کرنٹ کے جھٹکے، ہونٹ پھٹنے اور سانس لینے میں بھی دشواری کا سامناہے ۔

کورونا کے بعد ایک اور بیماری نے سر اٹھانا شروع کردیا، لاہور شہر  اور جنوبی پنجاب میں تیز ہوا چلنے سے نمی کا تناسب کم ہو گیا اور شہریوں کا نکسیر پھوٹنے کا عمل تیز ہو گیا ہے۔ موجودہ صورتحال میں جلد خشک ہونے سے ہلکے کرنٹ کے جھٹکے بھی معمول بن گئے اس کے علاوہ ہونٹ پھٹنے اور سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین نے بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ،شہریوں کو زیتون کے تیل اور پانی کے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا تاکہ ہوا میں نمی کی وجہ سے جسم میں خشکی کو دور کیا جاسکے۔