شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نےپاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان طبیعت کی ناسازی پر خیریت دریافت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور ساتھ میں مولانا کے لئے پھولوں کا گلدستہ بھی بھجوایا ہے۔ شہباز شریف نے جمیعت علمائے اسلام ف کے قائد کو بھیجے گئے پیغام میں کہا ہے کہ آپ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گوں ہوں۔

اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی تھی اور انہیں کچھ دن آرام کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

واضح رہے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت گزشتہ چند روز سے ناساز ہے جس کے باعث ان دنوں انہوں نے سیاسی سرگرمیوں سے بھی کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے۔مولانا کی ناسازِ طبع کے باعث گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام ف کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا تھا۔دو روز قبل مسلسل بخار کے باعث گزشتہ روز مولانا کو ڈرپ بھی لگائی گئی تھی۔ ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمن کو مکل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔