شاداب خان انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر

لاہور: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے باہر ہوگئے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاداب خان بائیں پاؤں میں انجری کے باعث ٹیم سے باہر کیے گئے ہیں۔پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے دوران بائیں پاؤں پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوئے جو ان کے ٹیم سے نکلنے کا سبب بنی ہے۔قومی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انجری ہونے پر شاداب خان کا ایکس رے کروایا گیا جس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست دے دی تھی۔جوہانسرگ میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم کےبلے باز فخر زمان کی شاندار سنچری کے باوجود جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 342 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 49 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنا سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں