طبیعت بگڑ نے پر مریم نواز کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کروالیا گیا

طبیعت بگڑ نے پر مریم نواز کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کروالیا گیا
لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت ایک مرتبہ پھر بگڑ گئی، گلے میں شدید درد کے باعث ڈاکٹروں نے مریم نواز کا ایک مرتبہ پھر کورونا ٹیسٹ کروا لیا ہے۔

ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق مریم نواز کو گلے میں شدید درد کی شکایت ہے، مریم نواز نے ڈاکٹروں کے کہنے پر ایک مرتبہ پھر کورونا ٹیسٹ کروا لیا ہے۔ن لیگی رہنما عطااللہ تارڑ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ مریم نواز ٹھیک ہو کر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔ قبل ازیں مریم نواز کے گلے کے درد میں بہتری اور بخار اترنے کی خبر آئی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مریم نواز کی طبیعت ناساز تھی جس کی وجہ سے انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کررکھی تھیں۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی خرابی صحت کے باعث لندن سے لاہور پہنچے تھے۔ڈاکٹر عدنان مریم نواز کا چیک اپ کیا۔جبکہ ٹیسٹ رپورٹس کے بعد آئندہ کے علاج کا طریقہ وضع کیا جانا تھا۔