پب جی گیم کا جنون 4 زندگیاں لے گیا

پب جی گیم کا جنون 4 زندگیاں لے گیا
لاہور: پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر نوجوان نے فائرنگ کر کے بہن ، بھائی ، بھابی اور ایک راہگیر کو قتل کر دیا ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم بلال نشے کا عادی اور آن لائن گیم پب جی کھیلتا تھا ۔ پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر نوجوان نے اہلخانہ سے جھگڑا کیا۔ بحث کے بعد ملزم نے فائرنگ کردی اور بہن ، بھائی ، بھابھی اور ایک راہگیر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ابتدائی طور پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک بہن اور بھائی کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ڈی ایس پی نواں کوٹ کے مطابق ملزم بلال نشے کا عادی اور آن لائن گیم پب جی کھیلتا تھا ۔ جسے گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے ۔ تاہم اس دردناک واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔