سوشل میڈیا پر صبا قمر کی سالگرہ کے چرچے، تصاویر بھی وائرل

سوشل میڈیا پر صبا قمر کی سالگرہ کے چرچے، تصاویر بھی وائرل
لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے زندگی کی 37 بہاریں دیکھ لیں ، تاہم ان کی سالگرہ کی تقریب اور ان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک سٹوری میں صبا قمر نے لکھا کہ وہ اس لیٹ نائٹ تقریب سے بالکل ناواقف تھیں، ایک اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ان کیلئے یہ سرپرائز برتھ ڈے پارٹی حیران کُن تھی۔

....


انہوں نے تقریب کا انعقاد کرنے والے دوستوں کا شکریہ ادا کیا، تقریب میں علی عظمت، ارم خان اور بلال سعید نے بھی شرکت کی۔ صبا قمر کی برتھ ڈے پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔










اداکارہ صبا قمر کو سوشل میڈیا پر بھی سالگرہ کے پیغامات بڑی تعداد میں موصول ہورہے ہیں جنہیں وہ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کررہی ہیں اور شکرگزار دکھائی دے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ خوبرو پاکستانی اداکارہ نے ٹی وی اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا آغاز ’میں عورت ہوں‘ سے کیا تھا۔ صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈ کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔