وزارت آئی ٹی نے ای ووٹنگ کیلئے بجٹ مانگ لیا

وزارت آئی ٹی نے ای ووٹنگ کیلئے بجٹ مانگ لیا
اسلام آباد: حکومت نے ای ووٹنگ سے متعلق بڑا اقدام اٹھا لیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے انٹرنیٹ ووٹنگ سے متعلق سمری ارسال کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی ) کی جانب سے ارسال سمری میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) سے انٹرنیٹ ووٹنگ سسٹم کیلئے 28کروڑ روپے کا بجٹ منظورکرنے کی سفارش کی ہے، کنسلٹنٹ اور انٹرنیٹ ووٹنگ پر عملدرآمد کیلئے خطیر رقم درکار ہے۔

وزیراعظم نے اس حوالے سے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت کی تھی۔حکام وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق ووٹنگ سسٹم میں شفافیت لانے کیلئے جدید انٹرنیٹ ووٹنگ ناگزیر ہوچکی ہے،ای سی سی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سمری پر (کل) بدھ کو منظوری دے گی۔