کترینہ کیف بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

کترینہ کیف بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں
ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ کرلیا ہے۔

کورونا وائرس نے بھارتی فلم انڈسٹری پر قہر ڈھا دیا ، ایک کے بعد ایک اداکار کورونا وائرس کا شکار ہونے لگا۔ انڈسٹری معروف اداکارہ کترینہ کیف بھی عالمی وبا میں مبتلا ہو گئیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے اس حوالے سے اپنے مداحوں کو از خود سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا ہے۔اداکارہ نے لکھا ہے کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ کترینہ کیف نے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ وہ اپنے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رہی ہیں۔



واضح رہے کہ متعدد بالی ووڈ اداکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں عالیہ بھٹ، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان، منوج باجپائی، سدھانت چترویدی، تاراسوتاریا، ستیش کوشک اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی و دیگر شامل ہیں۔

اس سے قبل بالی ووڈ کی معروف اداکار اکشے کمار کو کورونا وائرس کی وجہ سے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ اداکار اکشے کمار نے کہا تھا کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔بالی ووڈ اداکار نے ٹوئٹر پر کہا کہ آپ سب کی دعاؤں کا شکریہ، میں ٹھیک ہوں۔