گلوکار جواد احمد دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار

گلوکار جواد احمد دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار
لاہور: مایہ ناز گلوکار جواد احمد ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ۔ جواد احمد کا پہلی لہر کے دوران بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری پیغام میں گلوکار جواد احمد نے بتایا کہ انہیں دوبارہ کورونا ہو گیا ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے قرنطینہ کرلیا ہے۔گلوکار جواد احمد نے لکھا ہے کہ مجھے نہیں پتہ کہ اس بار میں بچتا ہوں یا نہیں؟ ہاں! میرے پاس اتنے پیسے ضرور ہیں کہ بیماری بگڑنے پر مہنگا علاج کراسکتا ہوں مگر سچ یہ ہے کہ جب میں اپنے ہر طرف غربت، بے بسی ا ور محرومی دیکھتا ہوں تو ایسی دنیا میں فقط جیے چلے جانے کا بھی اب مزا نہیں۔گلوکار جواد احمد نے لکھا ہے کہ جنت میں جانے سے پہلے یہ دنیا بدلنا ضروری ہے۔


یادرہے کہ جواد احمد اس سے قبل گزشتہ سال یکم نومبر کو کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ کرلیا تھا۔