بختاور بھٹو زرداری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

بختاور بھٹو زرداری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں
لاہور: سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بڑی بہن بختاور بھٹو زرداری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیگام جاری کرتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری نے بتایا کہ 2 اپریل کو میرا کووڈ کا ٹیسٹ مثبت آیا لیکن اب میں تندرستی کی جانب گامزن ہوں۔عوام سے احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا آپ لوگوں کو یاد دہانی کروانا چاہتی ہوں کہ اگر لوگوں نے ماسک کے ذریعے اپنی ناک نہیں ڈھانپی ہوئی تو ان کی توجہ اس جانب دلوائیں۔

بختاور بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ خود بھی کورونا ویکسین لگوائیں اور جو لوگ خود سے ویکسین نہیں لگوا سکتے ان کی مدد بھی کریں۔ اللہ ہم سب کو محفوظ رکھیں۔آمین