واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کر دی

واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کر دی
کیلی فورنیا : سمارٹ فون کے مشہور ترین میسنجر واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی ۔ اب صارفین ڈیسک ٹاپ پر آڈیو ویڈیو کال کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کی جانب سے یہ تبدیلی صارفین کی دیرینہ خواہش سمجھی جاتی تھی ، جس کے لیے کمپنی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بہت جلد ڈیسک ٹاپ صارفین بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے ، تاہم اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہو چکی ہیں۔

واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی کہ اب تمام صارفین کے لیے ڈیسک ٹاپ پر بھی واٹس ایپ وائس اور ویڈیو کال دستیاب ہے۔صارفین کو واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن سے متعلق نئے فیچر سے آگاہ کرنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کیے جارہے ہیں۔



خیال رہے کہ گزشتہ ماہ واٹس ایپ نے تصدیق کی تھی کہ واٹس ایپ کی جانب سے جلد ہی ڈیسک ٹاپ ورژن پر وائس اور ویڈیو کالز کا فیچر متعارف کروایا جائے گا۔