پہلا ٹی 20 : پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست

پہلا ٹی 20 : پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست
جوہانسبرگ: پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ، محمد رضوان 74 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقی ٹیم نے پاکستان کو جیت کےلیے 189رنز کا ہدف دیا، جو اُس نے مقررہ 20 اوورز میں کے 6 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔محمد رضوان کی 74 رنز کی اننگز میں 2 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے، بابر اعظم نے 14 رنز بنائے، فخر زمان 27 رنز بنا کر تبریز شمسی کا نشانہ بنے۔محمد حفیظ نے 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حیدر علی نے 14 رنز کی اننگز کھیلی، محمد نواز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔فہیم اشرف 14 گیندوں پر 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، حسن علی نے ناٹ آؤٹ 9 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے بیرن ہینڈرکس نے تین وکٹیں حاصل کیں، تبریز شمسی دو اور ولیمز ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس جنوبی افریقا کے کپتان کلاسن نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم کی جانب سے جانے من ملان اور ایڈن مارکرم نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم ملان 24 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد وہان لوبے بیٹنگ کے لیے آئے لیکن صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔مارکرم نے کپتان ہینرک کلاسن کے ساتھ ملکر پاکستانی بولرز کی خوب درگت بنائی مارکرم نے 30 اور کلاسن نے 24 گیندوں پر نصف سنچریاں اسکور کیں، وہ بالترتیب 51 اور 50 رنز پر پویلین واپس لوٹے۔ وین بجون نے بھی جارحانہ کھیل پیش کیا وہ 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ جارج لنڈے 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
ق
ومی ٹیم کی جانب سے حسن علی اور محمد نواز نے 2،2 جب کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شرجیل خان کو شامل نہیں کیا گیا۔ ان جگہ ان فارم فخرزمان کو پلینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ اب تک دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچوں میں سے 9 میں جنوبی افریقہ جبکہ ‏‏8 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے۔