منشا پاشا اور جبران ناصر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

منشا پاشا اور جبران ناصر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
لاہور: معروف اداکارہ منشا پاشا اور سماجی کارکن جبران ناصر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، جبکہ ان کی نکاح کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

اداکارہ منشا پاشا نے اپنے نکاح کے خوبصورت لمحات مداحوں اور دوستوں کے ساتھ بانٹنے کے لیے سوشل میڈیا کا رُخ کیا۔منشا پاشا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں اداکارہ نے نکاح لکھا ہے۔ تصویر میں وہ خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔








اداکارہ کے نکاح کی تصویروں پر شوبز ستاروں سمیت صارفین کی جانب سے اُن کی زندگی کی نئی شروعات پر مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ منشا پاشا نے سال 2019 میں 22 دسمبر کو پاکستان کے مشہور سماجی کارکن جبران ناصر سے منگنی کی تھی۔اِس جوڑے کی منگنی کی تقریب کا اہتمام کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا جس میں شوبز فنکاروں سمیت دونوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔