پنجاب میں سمارٹ لاک ڈاؤن 26 اپریل تک بڑھا دیا گیا

پنجاب میں سمارٹ لاک ڈاؤن 26 اپریل تک بڑھا دیا گیا
لاہور: کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے 16 شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی ،یکم سے لگایا گیا سمارٹ لاک ڈاؤن 26 اپریل تک نافذ العمل رہے گا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق 8 فیصدسے زائدمثبت شرح والے شہروں میں آؤٹ ڈورتقریبات پرپابندی برقرار رہے گی،سیکرٹری ہیلتھ کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن والے شہروں میں لاہور،راولپنڈی،ملتان،فیصل آباد،سرگودھا،گوجرانوالہ شامل ہیں، اس کے علاوہ رحیم یارخان،بہاولپور، بہاولنگر،چنیوٹ،حافظ آباد،قصور،ننکانہ ،پاکپتن،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورشیخوپورہ بھی متاثرہ شہروں میں شامل ہیں۔

پنجاب میں ٹرین سروس 70 فیصدمسافروں جاری رہے گی جبکہ کاروباری مراکز شام 6 بجے بند کردیئے جائیں گے۔