پاکستان ، جنوبی افریقہ کے مابین تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

سنچورین: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج سنچورین میں کھیلا جائے گا، چار میچ کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ آج ٹی ٹوئنٹی سیریز میں برتری کے لئے مد مقابل ہوگی، چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پروٹیز کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پروٹیز نے یک طرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز کو برابر کردیا تھا۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو ‏مقررہ وقت کی پابندی نہ کرنے پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا تھا۔میچ ریفری نے اینڈی پائی کرافٹ نے ٹائم الاؤنس میں بھی مقررہ اوورز نہ کرنے پر جنوبی افریقا ‏کو تاخیر کا مرتکب قرار دیا تھا، آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ 2.22 کے مطابق مقررہ وقت کے بعد ہر اوور میں تاخیر پر جرمانہ ‏کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں