اداکار سمیع خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

اداکار سمیع خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
لاہور: معروف پاکستانی اداکار سمیع خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحواں کو آگاہ کیا۔

اپنے پیغام میں معروف اداکار سمیع خان نے قرآنی آیت کا ترجمہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ” میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں گھر میں خود کو قرنطینہ کروں گا“۔



اداکار سمیع نے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہم سب کو بہترین شفاء سے نوازے، آمین، آپ کی نیک خواہشات اور دعاوں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سمیع خان سے پہلے گلوکار جواد احمد، آمنہ الیاس، صوبیہ خان سمیت متعدد شوبز ستارے بھی کرونا وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔