فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزیرِ اطلاعات کا قلمدان مل گیا

فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزیرِ اطلاعات کا قلمدان مل گیا
اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزیرِ اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا ، تاہم نوٹیفکیشن آج جاری کیے جانےکا امکان ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری کو دوبارہ وزیر اطلاعات کا قلمدان ملنے پر مبارکباد دی۔فیصل جاوید خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’وفاقی وزیر اطلاعات کی حیثیت سے دوبارہ تقرری پر فواد چوہدری کو بہت مبارک ہو۔’میری تمام دُعائیں اور نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔