وزیر اعظم نے پیٹرول سستا کرنے کی منظوری دے دی

وزیر اعظم نے پیٹرول سستا کرنے کی منظوری دے دی
اسلام آباد : وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ی منظوری دے دی ، پٹرول ایک روپے 79 پیسے سستا کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے پٹرول کی قیمت میں کمی کرنے کی منظوری دیدی ہے، فی لٹر پٹرول 1 روپے 79 پیسے سستا کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 2 روپے 32 کمی کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لٹر 2.06 روپے کی تنزلی دیکھی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 2.21 روپے کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی لٹر پٹرول کی نئی قیمت 108.56 روپے ہو گئی ہے، فی لٹر ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 110.76 روپے، فی لٹر تیل کی قیمت 80 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لٹر قیمت 77.65 روپے ہو گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد ہو گا۔