اداکارہ سارہ خان طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل

لاہور: معروف پاکستانی داکارہ سارہ خان کو طبیعت خراب کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ، ان کے شوہر فلک شبیر نے انسٹاگرام پر اہلیہ کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

سارہ خان کے شوہر معروف گلوکار فلک شبیر کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارہ خان ہسپتال کے بستر پر بے سدھ لیٹی ہوئی ہیں۔ انہیں مانیٹر اور ڈرپ وغیرہ لگائی گئی ہیں۔ فلک شبیر نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ سارہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اداکارہ کو کیا بیماری لاحق ہوئی ہے۔

سارہ خان کی ہسپتال کی تصویر سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعائیں کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں