ملک بھر میں سوشل میڈیا چند گھنٹوں کے لیے بند

ملک بھر میں سوشل میڈیا چند گھنٹوں کے لیے بند
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں سوشل میڈیا چند گھنٹوں کے لیے بند کر دیا۔پابندی کا اطلاق 11 بجے سے 3 دوپہر بجے تک بند تک رہے گا۔

وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا 11 بجے سے 3 بجے تک بند رہے گا، پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروسز کو بند کیا ہے۔پاکستان میں چند گھنٹوں کے لیے ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب، واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ انسٹا گرام، ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام بھی چند گھنٹوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

ادھر ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی فیس بک، واٹس ایپ اور ٹوئٹر کی سروسز بند ہوگئی ہیں جس سے سوشل میڈیا صارفین کی ان سائٹس تک رسائی ختم ہوچکی ہے۔